ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی ڈاکٹرز نے حج کے لیے آئے عراقی شہری کی جان بچالی

ریاض:سعودی عرب میں حج کرنے کے لیے آنے والے عراقی شہری کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد سعودی ڈاکٹرز نے ان کا علاج کر کے ان کی جان بچائی۔

عرب میڈیاکے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ڈاکٹروں نے ایک معمرعراقی عازم حج کی زندگی بچا لی،عازم حج کو دل کا شدید عارضہ لاحق ہو گیا تھا۔

کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ترجمان حاتم المسعودی کا کہنا ہے کہ عراقی عازم حج کو النور اسپیشلسٹ اسپتال سے لایا گیا تھا، ہاٹ لائن کے ذریعے فوری رابطہ کر کے علاج شروع کیا گیا۔

حاتم المسعودی نے کہا کہ عراقی عازم حج کو ایمرجنسی وارڈ سے براہ راست کیتھیٹرائزیشن روم پہنچا کر کیتھیٹرائزیشن کی گئی جس سے پتہ چلا کہ کورونری شریانوں میں سے ایک 95فیصد تک بلاک ہے،ڈاکٹرز نے کیتھیٹرائزیشن کر کے شریان کو کھول دیا اور سٹنٹ ڈالے، عراقی عازم حج کو دو روز تک انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھ کر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی عازم حج کی صحت اب تسلی بخش ہے اور وہ اطمینان سے حج کے مناسک کی ادائیگی کر سکیں گے،عراقی عازم حج نے سعودی صحت عملے اور مکہ کے اسپتالوں کے انتظامات پر صحت عملے کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ اگر بر وقت علاج میسر نہ آتا تو فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم ہو سکتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں