ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاپتا جہاز سے متعلق مذاق، ملائیشیا نے کامیڈین کی تلاش کیلئے انٹرپول سے مدد مانگ لی

 کوالمپور:ملائیشیا نےسنگاپور سے ٹیک آف کرنے کے بعد مسافروں سمیت گم ہوجانے والی ملائیشین ائیرلائن کی فلائٹ MH370سے متعلق مذاق کرنے والی امریکی کامیڈین کی تلاش کیلئے انٹرپول سے مدد مانگ لی۔

سنگاپور میں پرورش پانے والی امریکی کامیڈین جوزلین چیا  نے  اپنی ایک اسٹینڈ اپ کامیڈی پرفارمنس میں سنگاپور اور ملائیشیا سے متعلق لطیفے کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا،جوزلین چیا نے امریکی شہر مین ہیٹن میں اپنی ایک پرفارمنس کے دوران ماضی میں ایک ہی ملک کا حصہ رہنے والے ملائیشیا اور سنگاپور کی تاریخی مخاصمت کو مذاق کا نشانہ بناکر سنگاپور کو ترقی یافتہ اور ملائیشیا کو اب تک ترقی پذیر ملک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملائیشیا کے تو جہاز بھی نہیں اڑ پاتے۔

انہوں نے مبینہ طور پر لاپتا جہاز کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملائیشین ائیر لائن کے جہاز لاپتا ہو جاتے ہیں، یہ مذاق نہیں، کیوں کہ لطیفے لینڈ نہیں کرتے،کامیڈین کے ویڈیو کلپ پر ملائیشیا کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد سنگاپور کے سفارت خانے کی جانب سے ملائیشیا کے لوگوں اور لاپتا جہاز کے مسافروں کے اہل خانہ سے دل آزاری پر  معذرت طلب کی گئی تھی۔

سنگاپور کے سفیر کا کہنا تھا کہ جوزلین چیا سنگاپور کی ترجمانی نہیں کرتی جبکہ سنگاپور کے وزیر خارجہ کی جانب سے کامیڈین کے بیان کی مذمت کی گئی تھی،امریکی کامیڈین جوزلین چیا نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اپنے لطیفے پر قائم ہیں، ان کی بات  اور ویڈیو کلپ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر دکھایا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں