ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشہور کورین اداکارہ سیڑھیوں سے گِرکر ہلاک

جنوبی کوریا: کورین ڈرامہ اسٹار پارک سو ریون سیڑھیوں سے گِر کر ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ جیجو جزیرے پر پیش آیا جہاں کورین اداکارہ کام سے واپسی پر اپنے گھر کو لوٹ رہی تھی کہ اچانک سیڑھیوں سے پاؤں پھسلنے پر گِر پڑی۔

29 سالہ سنو ڈراپ اسٹار پارک سو ریون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اداکارہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوچکی تھی۔

اداکارہ کی موت کے بعد اس کی والدہ نے بیٹی کے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی موت دماغ پر چوٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے تاہم اس کا دل اور دیگر اعضاء قابل استعمال ہیں اگر کسی کو اعضاء کی فوری ضرورت ہے تو ان سے رابطہ کرسکتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں