ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میئرکراچی کے انتخاب کو یرغمال بنانے کیلیے سندھ حکومت کا اقدام

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی کے میئر کے انتخاب کو یرغمال بنانے کیلیے ہدایات جاری کردیں ، میڈیا کو بھی پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے منع کردیا۔

میڈیا رپورس کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانا منع ہے، پولنگ ایجنٹ بھی پریذائڈنگ آفیسر کی اجازت سے موبائل فون استعمال کرے گا، ایمرجنسی کی صورت میں پولنگ اسٹیشن سے باہر موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

جماعت اسلامی پاکستان کے میئرکے امیدوار حافظ نعیم الرحمن کے پولنگ ایجنٹ قاضی صدر الدین  اور پیپلز پارٹی کے میئرکے امیدوار مرتضی وہاب کے پولنگ ایجنٹ کرم اللہ وقاصی ہونگے،صبح 11بجے میئر کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا، شو آف ہینڈز کے ذریعے ووٹرز اپنی رائے دیں گے۔

 ووٹرز سے رجسٹر پر دستخط اور انگوٹھوں کے نشانات لیے جائیں گے،  انتخابی نتائج کا اعلان تحریری طور پر تصدیق کے بعد کیا جائے گا، ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 184 ووٹ درکا ہونگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں