ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تبدیلیاں لانے والے جہاں سے آئے تھے وہیں چلے گئے، مریم صفدر

اسلام آباد: مسلم لیگ( ن ( کی چیف آرگنائزر مریم صفدر نے کہا ہے کہ تبدیلیاں لانے والے جہاں سے آئے تھے وہیں چلے گئے، نواز شریف کو مٹانے کے لیے کئی لوگ آئے وہ وہیں پر ہیں پر ان کو مٹانے والے خود مٹ گئے، جب حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، مشکل ترین حالات کے باوجود وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی معیشت کو چلایا۔

پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے  مریم صفدر نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ محمد نواز شریف کو اپنا صدر مانا ہے، منتخب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو محمد شہباز شریف نے سہارا دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ میں کبھی تقریر کے دوران جذباتی ہوجاتی ہوں تو نواز شریف کا میسج آجاتا ہے بیٹا آرام سے، میری گرفتاری پر نواز شریف نے نیب افسران کو کہا یاد رکھنا وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے پر شہدا کا مذاق اڑایا گیا، شہدا پوری قوم کے ہوتے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ گھناونا جرم کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں