ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

‏ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف شواہد موجود، مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا، وزیر داخلہ

اسلا م آباد: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے شواہد موجود ہیں، دفاعی تنصیبات پر حملوں کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالت میں چلے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جے آئی ٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہوئے تھے جہاں سوال جواب ہوئے، جے آئی ٹی کے سوال جواب کوئی خفیہ دستاویزات نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دینے کے بعد دستخط بھی کیے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ان کے پاس شواہد نہیں، انہیں کسی نے بتایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر آباد حملے میں ایک ہی بندہ تھا جس نے فائر کیا، پولیس انویسٹی گیشن پبلک ڈاکیومنٹ ہے، کوئی بھی وکیل حاصل کرسکتا ہے، اگر چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس کوئی گواہ ہے تو بیان تو دیں، ملزم کے بیان کے بعد آج تک یہ کاونٹر بیان نہیں دلوا سکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملزم نے 20 ہزار کا پسٹل خریدا اور پسٹل بیچنے والا بھی پکڑا گیا، ملزم نوید بالکل صیح ملزم ہے، ملزم نوید کے فون کی فورنزک بھی موجود ہے، ملزم نوید نے اپنے طور پر فائر کیا، ملزم نوید کے علاوہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہوتے تو پیش کرتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں