بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شدید گرمی سے گزشتہ 2 دنوں میں 34 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات نے اعلان کیا کہ بالیا کے علاقے میں درجہ حرارت 42.2 ڈگری تک بڑھ گیا، جو موسمی معمول سے زیادہ ہے۔
ڈاکٹروں نے میں ریاست میں گزشتہ 2 دنوں میں 34 افراد کی ہلاکتوں کے باعث 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو گرمی کی وجہ گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تلقین کی ہے۔
بتایا گیا کہ جان کی بازی ہارنے والوں کی عمر 60 سال سے اوپر ہے اور گرمی نے ان کے موجودہ جسمانی امراض میں اضافہ کر دیا ہے۔