ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ  الیکٹرانک ووٹنگ  سسٹم  اپنانے کی تیاریوں میں مصروف

ترکیہ  الیکٹرانک ووٹنگ  سسٹم  اپنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

 امریکہ، سوئٹزرلینڈ، ایسٹونیا اور برازیل جیسے بہت سے ممالک میں استعمال ہونے والے نظام کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سپریم الیکشن کمیشن  (YSK) کے چیئرمین احمد یینر نے کہا کہ ترکیہ کے لیے اس نظام کو تبدیل کرنا ضروری ہے اور کہا ہے کہ اس نظام کو بلدیاتی انتخابات (31 مارچ 2024) کے بعد  تبدیل کردیا جائے گا۔

یینر نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابات ای گورنمنٹ  کے ذریعے  بھی  سکتے ہیں۔

الیکٹرانک الیکشن سسٹم کو کیسے لاگو کیا جا سکتا ہے اس بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے، یینر نے کہا کہ ایک پائلٹ ریجن کا انتخاب کیا جا سکتا ہے، اور کہا کہ اس نظام  پر سب سے پہلے  غیر ممالک میں ترک باشندوں  کے ووٹ استعمال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم اپنانے سے  ترکیہ کو ایک بڑے مالی بوجھ سے نجات مل جائے گی۔ اس کے علاوہ نیا نظام رائے دہندگان کے لیے بڑی سہولت ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک الیکشن سسٹم میں تبدیلی کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں