ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج، بھارتی پولیس نے مسلمانوں پر کوڑے برسا دئیے

جونا گڑھ :بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا۔ پولیس نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر کوڑے برسا دئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں مقامی انتظامیہ نے مسجد کو تجاوزات قرار دے کر شہید کرنے کی کوشش کی۔ مقامی مسلمانوں نے مسجد کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا تو پولیس حرکت میں آگئی۔ مسلمانوں پر ہجوم کے تشدد پر آنکھیں بند کرنے والی بھارتی پولیس کے اہلکاروں نے 7 مسلمان نوجوانوں کو مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے باندھ کران کو کوڑے مارے۔

اس دوران لوگ تماشا دیکھتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے۔ مسلمان نوجوانوں کو کوڑے مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم کوڑے مارنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں