پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) ڈی آئی خان کے رہنما اور لاپتہ مظلوموں کی آواز عالم زیب محسود خان اور ان کے نوعمر بھانجے محمد سجاد کو ڈی آئی خان پولیس کی جانب سے 1030 گرام چرس رکھنےاوربیچنے کے بالکل جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیا دور کو حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس کی جانب سے ایک ایف آئی آر سامنے آئی ہے جس میں عالم زیب محسود خان اور ان کے 18 سالہ بھانجے محمد سجاد پر 1030 گرام چرس رکھنے اور بیچنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ (CNSA) کی دفعہ 9 (D) خیبر پختونخواہ جس کا غلط استعمال پی ٹی ایم کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق آفیسر انچارج تھانہ امروز حسین، جو چوک چشتی روڈ پر گشت کے لیے موجود تھا، کی جانب سے تھانے میں اطلاع دی گئی کہ جائے وقوعہ پر دو افراد موجود ہیں جن کے پاس بھاری مقدار میں چرس موجود ہے جو فروخت کرنے کے غرض سے لے جا رہے ہیں۔ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی تو 2 اشخاص سڑک کے نزدیک بیٹھے ہوئے تھے جن کے پاس ایک سفید رنگ کا شاپنگ بیگ پڑا ہوا تھا۔ دونوں کو حراست میں لے لیا جن کے نام عالم زیب محسود خان اور محمد سجاد ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ پیکٹ میں بند چرس کا ڈیجیٹل سکیل کے ذریعے وزن کیا گیا جس کے مطابق یہ ایک ہزار 30 گرام تھی۔
Update: Pashtun #humanrightsdefender Alamzaib Mehsud Khan @AlamZaibPK of PTM his teen nephew Muhammad Sajjad are trapped in an utterly false case of possession/selling of 1030 grams charas/cannabis by D I Khan police. This FIR is a scam.#ReleasePTMActivists #alamzaibmehsud https://t.co/OHG3h4pQNr pic.twitter.com/KHKunkssdF
— Rabia Mehmood – رابعہ (@Rabail26) June 17, 2023
عالم زیب کے وکیل دوست نے نیا دور کے نمائندے کو عالم زیب کے نوعمر بھانجے کو زبردستی اٹھایا گیا جس کی عمر محض 18 سال ہے۔ آج صبح 8 بجے پی ٹی ایم کے کارکنوں نے صدر پولیس سٹیشن ڈی آئی خان میں محسود اور ان کے بھانجے سے ملاقات کی لیکن اب پولیس اس بات سے انکار کر رہی ہے کہ وہ حراست میں ہیں۔ ابھی تک کوئی ایف آئی آر یا گرفتاری کے وارنٹ نہیں دکھائے گئے۔
نیا دور کے نمائندے کے مطابق عالم زیب محسود خان اور ان کے بھانجے کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ کچھ اہلکار وردی میں جبکہ کچھ سول کپڑوں میں ملبوس تھے۔ آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ جس کے بعد دونوں کو ڈیرہ اسماعیل سینٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالم زیب محسود خان اور ان کے بھانجے محمد سجاد کو ہتھکڑیاں لگی ہوئی ہیں۔
.@AlamZaibPK, seen handcuffed in the photo, is detained in Dera Ismail Khan Central Jail, KP.
Photo via PTM activist friend of #AlamzaibKhan. pic.twitter.com/bviLGChVAM
— Rabia Mehmood – رابعہ (@Rabail26) June 17, 2023
ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے عالم زیب محسود کی گرفتاری کی ویڈیو بھی ٹویٹر پر شیئر کی گئی ہے۔
عالمزیب محسود اور اس کے بانجھے سجاد کو ابھی جیل بیج دیا گیا ہیے عالمزیب کا گناء صرف اور صرف انسانی حقوق کے لیے کام کرنا تھا#ReleaseAlamZaib #PashtunsSitlnWaziristan pic.twitter.com/B4qxu2iAwr
— Shah Faisal Afghan (@ShahfaisalTar13) June 17, 2023
ویڈیو بیان میں عالم زیب محسود کا کہنا تھا کہ ہمیں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ہم پر تشدد بھی کیا گیا ہے تاکہ ہمیں انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے روکا جاسکے۔ مجھ پر 1 ہزار گرام چرس کا مقدمہ ڈالا گیا ہے۔
اس سے قبل پی ٹی ایم کے انسانی حقوق کے 3 محافظوں عید رحمان، ضکیم وزیر، جلال وزیر کی جبری گمشدگی کے بارے میں عالم زیب محسود نے مذمت کی تھی۔