ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یونان کشتی حادثے میں 298 پاکستانی جاں بحق، 79لاشیں مل گئیں، ریسکیوآپریشن بند

ایتھنز: لیبیا سے اٹلی جاتے ہوئے یونان میں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 310 پاکستانی سوار تھے جن میں سے صرف 12 بچ سکے، یونانی حکومت نے ریسکیو آپریشن بند کر کے تمام لاپتہ افراد کو مردہ قرار دے دیا۔

جہاز پچھلے کئی دن سے سمند کے اندر خراب تھا، جہاز کو ٹیک کرنے کی بجائے چھوٹی کشتی سے کھینچا گیا جس سے وہ الٹ گیا، جہاز میں سوار صرف 12 افراد کو زندہ بچایا جا سکا، پاکستانی سفارتخانہ بھی میڈیا پر چلنے والی خبر پر حرکت میں آ گیا۔ حادثے کا شکار ہونے والے پاکستانیوں میں 135 کا تعلق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے ہے، یونانی حکومت کی طرف سے ریسکیو آپریشن چار روز تک جاری جس میں کسی بھی تارکین وطن کو آخری دو دونوں میں ریسکیو نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے 79 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی، ڈی این اے کے بعد ہی جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ممکن ہوگی، کشتی سانحہ میں مجموعی طور پر 104 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

دوسری جانب 12 پاکستانی شہریوں نے ایف ائی اے کو اپنے ایجنٹوں کے نام بھجوا دیے ہیں جس پر ایف ائی اے نے ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں