ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر چائنہ پہنچ گئے

بیجنگ :امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن اہم ترین دورے پر چائنہ پہنچ گئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اور کشیدگی کو کم کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دنیا کی دونوں بڑی معاشی طاقتوں کے مابین تجارت سے لے کر ٹیکنالوجی تک علاقائی سلامتی کے معاملات پر اختلافات ہیں ان اختلافات کو کم کرنے اور مزید تجارت کے فروغ کو مستحکم کرنے کے لئے انتونی بلنکن دو روزہ دورے پر چائنہ پہنچے ہیں ۔

اپنی روانگی سے قبل امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا کہ وہ ’غلط فہمیوں سے بچنے کے راستے تلاش کر کے ذمہ داری سے اپنے تعلقات کو نبھانے کی کوشش‘ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’شدید مقابلہ بازی کو مستقل سفارت کاری کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مقابلہ تصادم کی طرف نہ جائے، امریکہ ایک طاقت کے طور پر رہنا چاہتا ہے اورمعاشی طاقت کے اُبھرتے ہوئے چین کے ساتھ مل کر رہنے کے طریقے بھی تلاش کررہا ہے ۔

اتحادیوں کو قریب کرنے کے لیے انتونی بلنکن نے اپنے 20 گھنٹے کے ٹرانس پیسیفک سفر کے دوران جاپان اور جنوبی کوریا کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر بات کی۔

امریکی وزیر خارجہ کے دورے سے قبل چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ امریکہ کو چین کے بنیادی تحفظات کا احترام کرنے اور بیجنگ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینا چاہیے،2018میں مائیک پومپیو کے بعد انتونی بلنکن بیجنگ کا دورہ کرنے والے پہلے اعلیٰ امریکی سفارت کار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں