ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی  ایل ایف کا کمانڈر نواز علی رند مارا گیا

کوئٹہ:کالعدم دہشتگرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف)کا کمانڈر نواز علی رند اندرونی لڑائی میں مارا گیا،

نواز رند کی پراسرار ہلاکت ہمسایہ ملک میں ہوئی۔ عسکریت پسند نواز علی رند کا تعلق آواران سے تھا، جو 2014 سے بی ایل ایف کا سرکردہ رکن تھا۔

نواز رند سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔شمبے کی گرفتاری کے بعد عسکریت پسند گروپوں میں پھوٹ پڑ چکی ہے، بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کے اتحاد بی آر اے ایس کو بھی نقصان پہنچا  ۔

انٹیلی جنس اداروں کی کامیابیوں سے دہشتگرد تنظیمیں دبائو کا شکار ہیں، گھیرا تنگ ہونے سے دہشت گرد تنظیمیں اپنے ہی کمانڈرز کو مارنے لگی ہیں۔کچھ دن قبل جماعت الاحرار کا کمانڈر بھی اسی طرح کے حالات کا شکار ہوا تھا۔

ملک دشمنوں کو سر چھپانے کا ٹھکانہ نہیں مل رہا۔امید ہے اس طرح کے واقعات سے بلوچستان میں دہشت گردی میں کمی آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں