ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاپسی پنوں کا بالی وڈ میں مختلف کیمپوں کی موجودگی کا اعتراف

 ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ تاپسی پنوں نے بھی انڈسٹری میں مختلف گروپوں اور کیمپوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں مختلف کیمپ موجود ہیں اور یہ کیمپ بالی وڈ میں ہمیشہ سے موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بالی وڈ کے خلاف ان کے دل میں کوئی کینہ یا بغض نہیں ہے لیکن ان کیمپوں کے متعلق سب کو معلوم ہے۔

تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ ایک اداکار کے دوستوں کا سرکل، کسی ایجنسی یا گروپ کا ہوسکتا ہے اور ان کی وفاداریاں ایک دوسرے کے ساتھ ہوتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے جانتی ہیں کہ انڈسٹری میں تعصب موجود ہے اور وہ ہر کسی کے ساتھ فیئر نہیں ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے شوبز میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا۔

تاپسی پنوں آخری فلمی پروجیکٹ ’حسین دلربا‘ میں وکرانت میسی کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں