ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی دستاویزات پر اٹلی اور اسپین جانیوالے مسافر گرفتار

اسلام آباد:ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر اٹلی اور اسپین جانے والے مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق خرم سلیم نامی مسافر نے غلام مرتضی کے پاسپورٹ پر اٹلی جبکہ سعد سعید نامی مسافر نے ناظم سعید کے پاسپورٹ پر اسپین جانے کی کوشش کی، خرم سلیم کے پاسپورٹ پر اٹلی کا جعلی ویزا اور جعلی امیگریشن اسٹیمپس جبکہ سعد سعید کے پاسپورٹ پر اسپین کا جعلی ویزا اور متعدد جعلی امیگریشن اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔

ایف آئی اے کے مطابق دونوں مسافروں کوایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں