ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں، وفاقی وزیر تعلیم

مریدکے : وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں یہ امریکا اسرائیل اور بھارت کا ایجنٹ ہے اسی لئے وہ اس کے پیچھے چیخ رہے ہیں یہ انکے ایجنڈے کو پورا کرنے آیا جس میں ناکام رہا۔

وفاقی وزیر تعلیم  نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت جس مقصد کیلئے آئی اس میں75 فیصد کامیاب ہوچکی تھی پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا اس نے 70 سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے 40 ہزار ارب روپے قرض لیکر پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اداروں کو تباہ کیا ایک بھی منصوبہ نہ لگایاقوم حساب مانگتی ہے تو کہتا ہے پتا نہیں۔

انہوں نے کہا عمران خان اسکی اہلیہ اور فرح گوگی سمیت اسکی کابینہ نے چھوٹی چھوٹی چوری بھی نہ چھوڑی پاکستان کو تاریخی سیاسی معاشی جغرافیائی اور سفارتی نقصان پہنچایا معاہدہ تھا کہ سی پیک معاہدہ کسی کو دکھایا نہیں جائے گا اس نے تو سی پیک کے دستاویزات امریکا کو دے دئے اب قوم اسے معاف کرے گی نہ تاریخ معاف کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں