ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا دوستانہ فٹبال میچز ،پاکستان نے ویمنز اسکواڈ کا اعلان کردیا

کراچی: پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے فیفا دوستانہ فٹبال میچز کی تیاری کے لیے ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا، یہ مقابلے 10 سے 18 جولائی کے درمیان ہوں گے۔

پی ایف ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق منتخب 27 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ چند روز میں شروع ہو گا، ٹریننگ کا سلسلہ کراچی کے مختلف مقامات پر جاری رہے گا۔

تربیتی کیمپ کے لئے عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار ، زلفیہ نذیر، علیزہ صابر، کائنات بخاری، ماریہ خان، ماروی بیگ، رامین فرید، سوہا ہیرانی ، ظہمینہ ملک، کریمہ مہدی، کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، نورین بیگ، سحر زمان، صاحبہ شیردل، سارہ خان ، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناز، مافیا پروین، نشا اشرف، رومیسہ خان اور سحر زمان کو مدعو کیا گیا ہے۔

دوستانہ مقابلوں کی تیاری کے لیے کھلاڑیوں کی مہارت، حکمت عملی اور جسمانی استعداد کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں