ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کا لیگی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کا حکم

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے الیکشن کا بگل بجا دیا۔ پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کرنے کا حکم دے دیا۔

نواز شریف نے کہا کہ کارکن ملک بھر میں پارٹی کا پیغام عام کریں، جمہوریت کے لیے قائدین کے ساتھ ساتھ کارکنوں نے بھی قربانیاں دیں،اور ثابت قدم رہے.

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اویس لغاری اور ديگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کے دوران کہا کہ آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کریں گے

ان کا کہنا تھا کہہ محنت کے بل بوتے پر آئندہ الیکشن میں پارٹی ایک مؤثر پارلیمانی قوت بن کر ابھرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں