ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

5 بالی ووڈ اداکاروں کے قتل جو اب تک معمہ بنے ہوئے ہیں

 ممبئی: اداکاری بھی ایک پیشہ بن چکا ہے اور اس سے جُڑے اداکاروں نے ایک طبقے کی صورت اختیار کرلی ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ ان کا اپنا ہی ایک معاشرہ ہے۔ یہاں بھی کرپشن، انسانی حقوق یا جنسی استحصالی، ناانصافی اور قتل و غارت کا بازار گرم رہتا ہے۔

بالی ووڈ میں کئی اداکار گزرے ہیں جن کی موت پر آج بھی شبہات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ درج ذیل ایسے 5 آنجہانی اداکاروں کے بارے میں بتایا جائے گا جن کی موت کا کیس خودکشی کہہ کر بند کردیا گیا۔

سشانت سنگھ

بالی ووڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت 14 جون 2020 کو ہوئی۔ پولیس جب انکے گھر میں داخل ہوئی تو وہ بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ کہا جاتا ہے کہ سشانت سنگھ کافی ذہنی مسائل کے شکار تھے اور ڈپریشن میں تھے۔ جس وقت وہ مردہ حالت میں ملے، ان کی گردن پر ایسے نشانات ملے جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ کسی نے زبردستی ان کی گردن رسی سے دبائی ہے۔ علاوہ ازیں سشانت سنگھ کے جسم پر کئی نشانات بھی موجود تھے جس سے اس بات کی مزید تصدیق ہوتی تھی کہ اداکار کی موت عام موت نہیں۔ مزید برآں سشانت سنگھ کی آنکھیں اور زبان باہر نہیں نکلی ہوئی تھیں جو کہ پھانسی کے وقت عام طور پر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جائے حادثہ سے کوئی میز یا کپڑا نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تاہم پھر بھی پولیس نے اسے خودکشی قرار دے کر کیس کلوز کردیا۔

جیا خان

بالی ووڈ کی 25 سالہ اداکارہ جیا خان ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنے گھر کی چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ یہ سب 3 جون 2013 کو ہوا۔ اس وقت ایک اداکار سورج پنچولی کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں بہت سی افواہیں پھیلی ہوئی تھیں اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ جیا خان نے خودکشی نہیں کی بلکہ یہ قتل تھا۔ عجیب بات یہ ہے کہ سورج پنچولی کو اس حوالے سے قید کیا گیا لیکن جلد ہی انہیں تمام الزامات سے بری کردیا گیا اور پولیس نے کیس کو خودکشی کے نام پر بند کردیا۔ تاہم اداکارہ کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے اور تحقیقات کی جائیں لیکن پولیس کان دھرنے کو تیار نہیں ہوئی۔

سری دیوی

سری دیوی کو کون نہیں جانتا لیکن ان کی موت بھی اپنی پراسراریت کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ سری دیوی کی موت دبئی میں 24 فروری 2018 کو ایک ہوٹل میں ہوئی۔ موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔ لیکن اچھنبے کی بات ہے کہ باتھ ٹب میں کوئی ایسے کیسے ڈوب سکتا ہے؟۔ سری دیوی کی موت بھی دیگر اداکاروں کی موت کی طرح ہی بند فائلوں کی نذر ہوگئی۔

دیویا بھارتی 

دیویا بھارتی بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں سے ایک رہ چکی ہیں۔ اداکارہ اپنے گھر کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہوئی تھیں۔ پولیس نے پورے معاملے کی چھان بین کی اور اس نتیجے پر پہنچی کہ اداکارہ نے خودکشی کی ہے۔ لیکن بہت سی قیاس آرائیوں نے جنم لیا جس میں ان کے قتل کا ذمہ دار ان کے شوہر کو بتایا گیا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔

 سلک سمتھا

سلک سمتھا جنوبی بھارت کی مشہور اداکارہ ہیں۔ سلک سمتھا چنائے میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں۔ ان کی موت کی وجہ ابھی تک لوگوں کو معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تحقیقات میں بھی اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں