ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت، گرمی کی شدید لہر سے اموات کی تعداد میں بدستور اضافہ

بتایا گیا ہے کہ بھارت میں حالیہ دنوں میں شدید گرمی کی لہر سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 166 ہو گئی ہے۔

حکام  کے مطابق ملک میں حالیہ ایام میں موثر ہونے والی شدید گرمی کی لہر سے ریاست اتر پردیش میں 119 اور ریاست بہار میں 47 افراد سمیت مجموعی طور پر 166 افراد  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اتر پردیش کے شہر بلیا میں لو لگنے والے  جن لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا تھا ان کو  عدم گنجائش کے باعث قبول نہیں کیا گیا، مرنے والوں کے لواحقین کو لاشیں اپنے گھروں کو لے کر جانا پڑی کیونکہ اسپتال کے مردہ خانے بھرے پڑے ہیں۔

دوسری جانب ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اسکولوں کو 24 جون تک بند کردیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں