ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کر اچی کے نو منتخب میئر اور ڈپٹی میئر کل حلف اٹھائیں گے

کراچی : نو منتخب میئر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد آج (پیر کو)حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری کراچی میں گلشنِ جناح پولو گراؤنڈ میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان میئر اور ڈپٹی میئر سے حلف لیں گے۔حکام کے مطابق آج (پیر کو)سندھ بھر میں ہیڈ آف کونسلز کی حلف برداری ہوگی، کل (پیر کو) سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مرتضی وہاب اور سلمان مراد 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوئے تھے۔کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے آرٹس کونسل کراچی میں پولنگ کا عمل ہوا تھا جس میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مرتضی وہاب کے لیے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن کے لیے ووٹنگ کی گئی تھی۔

مرتضی وہاب 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن کو 160 ووٹ ملے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں