ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بالی وڈ انڈسٹری چھوڑنے کے حوالے سے کاجل اگروال کا ردعمل سامنے آگیا

 ممبئی: بھارتی اداکارہ کاجل اگروال نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے نئے فلمی پروجیکٹ کا پوسٹر جاری کردیا۔ 

اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی فلم ’کاجل 60‘ کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ کو نفسیات کی ایک کتاب پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کاجل اگروال کا نیا فلمی پروجیکٹ فی میل سینٹرک ہے اور اس میں وہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

اداکارہ کے اعلان کے بعد ان افواہوں نے دم توڑ دیا کہ کاجل اگروال شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی ہیں۔

انڈسٹری میں یہ افواہیں گرم تھیں کہ اداکارہ نے اپنی نجی زندگی کو زیادہ وقت دینے کیلئے انڈسٹری کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیشہ ورانہ سطح پر کاجل اگروال کمال حسن کی ’انڈین ٹو‘ اور ’بھاگونتھ کیسری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں