ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: ریاست آسام میں شدید بارشیں،30700 افراد متاثر

 بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں سے  سیلاب کے باعث اب تک 30700 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاستی انتظامیہ  نے بتایا کہ  آسام میں شدید بارشوں سے سیلابی کیفیت پیدا ہو چکی ہے ۔

آسام کے علاقوں  چیرانگ،دارنگ،دھیماجی،دھوبری،ڈبرو گڑھ،کوکھ رجھاڑ،لکھمی پور،نال بری،سونت پور اور اوڈال گوڑی میں 30700 افراد متاثرہوئے ہیں۔

آسام میں 444 دیہات زیر آب آ چکے ہیں ،4700 ہیکٹر کی زرعی اراضی کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ ریاست کے بعض علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں،پل اور دیگر املاک بھی تباہ ہو چکی ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شدید بارشوں کا سلسلہ پانچ روز مزید جاری رہےگا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں