ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں برس حج کا خطبہ کون دیں گے؟ نام کا اعلان ہوگیا

ریاض: سعودی حکومت نے رواں سال حج کے خطبے کے لیے خطیب کے نام کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسلامی سال 1444 کے خطبہِ حج کی سعادت امام شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید حاصل کریں گے۔

ان کی تقرری کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔تقرری نامے میں ان کے ساتھ شیخ ڈاکٹر ماھر بن حمد المعیقلی کو المسجد الحرام کے مبلغ اور ہنگامی صورت میں سیکنڈ آپشن کے طور امام مقرر کیا گیا ہے۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ منگل 27 جون کو ادا کیا جا رہا ہے۔ اس دن دیا جانے والا خطبہ پوری دنیا میں تقریبا تمام ہی زبانوں میں ترجمے کے ساتھ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں عقیدہ ومعاصر ادیان کے پروفیسر اور قومی تعلیم عامہ کی سائنسی کمیٹی سے متعلق سمپوزیم کے رکن بھی رہے ہیں۔شیخ ڈاکٹر یوسف نے ریاض کے کالج آف فنڈامینٹلز آف ریلیجن سے بیچلر اور پھر ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ علاوہ ازیں متعدد سائنسی مقالوں کی نگرانی کی اور ان پر متعدد یونیورسٹیوں میں گفتگو کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں