ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹرمپ کیس کا واقعہ،مقدمے کی معلومات افشا کرنے پر پابندی

 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے خلاف سرکاری خفیہ دستاویزات  اپنے پاس رکھنے سے متعلق مقدمے کی معلومات افشا کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

 دی ہل کی خبر کے مطابق، وفاقی جج اورامور انصاف نے  اس بارے میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ اب امور انصاف کی تجویز پر اس مقدمے سے متعلق جمع کردہ شواہد صرف وکلا  کی حاضری میں ہی دیکھے جا سکیں گے۔

 اس فیصلے کے بعد اب متعلقہ مقدمے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی ممانعت ہوگی ۔

 گزشتہ سال اگست میں ٹرمپ کی فلوریڈا مین واقع رہائش گاہ سے سرکاری خفیہ  دستاویزات ایف بی آئی نے برآمد کیں تھی جس پر ٹرمپ  نے خود پر لگے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک غیر جانبدار جج فائز کرنے کی درخواست کی تھی ۔

سابق امریکی صدر نے گیارہ جون کو اس حوالے سے خود پر لگے الزامات کو احمقانہ اور بے بنیاد بھِی قرار دیا تھا۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں