ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالی گاڑی بی آر ٹی کوریڈور میں داخل ،فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی

 پشاور: کے بی آر ٹی کوریڈور میں ایک مسلح شخص کالی گاڑی لے کر داخل ہوگیا، گاڑی میں سوار شخص نے کوئیک رسپانس فورس پر فائرنگ بھی کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق مسلح شخص نے گاڑی چلاتے ہوئے بی آر ٹی کے چمکنی انٹری پوائنٹ پر کوریڈور میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

گارڈز کی جانب سے گاڑی کو روکنے کے باوجود کار سوار مین کوریڈور میں داخل ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ریلوے اسٹیشن اسٹاپ کے قریب کوئیک رسپانس ٹیم نے مسلح شخص کو روکنے کی کوشش کی۔

پولیس کی طرف سے کار سوار کی شناخت اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں