ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئندہ عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہوں گے، شاہد خاقان عباسی

لندن: مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اکتوبر یا نومبر میں ہوں گے، ملک کو ہم نے کیسے آگے لے کر جانا ہے اس کام میں ہر ایک کو شامل ہونے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہاکہ  الیکشن بامقصد ہوں گے تومیں لڑوں گا بے مقصد الیکشن میں نہیں لڑوں گا۔میرے کوئی تحفظات نہیں اور نہ زندگی میں، میں نے کبھی تحفظات رکھے ہیں ، نہ سیاسی تحفظات ہوتے ہیں، میں پارٹی کا ورکر ہوں اور پارٹی کے ساتھ ہوں،پارٹی کے اندر کوئی اختلافات نہیں۔

 شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں کوئی فائنل کرنے نہیں آیا تھا، میں پیرس میں آیا ہواتھا تومیں نے کہا میاں صاحب سے ملاقات ہوجائے گی، میں آگیا اوران سے ملاقات کی۔

 ان کا کہنا تھا کہ ری امیجنگ پاکستان کاایک پلیٹ فارم ہے ، وہ ملک کے اندر ڈائیلاگ ہے اور ڈائیلاگ کے اندرسب کوشامل ہونا چاہیئے، ہمیں آج سب کو ملک کی پرواہ کرنی چاہیئے، مذاکرات میں عمران خان کو بھی شامل ہونا چاہیے، یہ ملک کا ڈئیلا گ ہے یہ کوئی ذات یا عہدوں کا ڈائیلاگ نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں