ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آذربائیجان: آعدام صوبے کی اجتماعی قبر سے انسانی باقیات برآمد

 آرمینی قبضے سے آزاد کردہ آعدام صوبے کے دیہات سری جالی میں ایک اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔

 علاقے میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے دوران ایک قبر سے چار انسانی باقیات اور عسکری گاڑی کے بعض حصے ملے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  یہ چار افراد آذری فوجی یا شہری تھے جنہیں  قارا باغ کی پہلی جنگ کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔

 اس واقعے کے بعد  آذربائیجانی کمیشن نے  انسانی باقیات کی نشاندہی کے لیے علاقے میں کام شروع کر دیا ہے۔

 سرکاری اندراج کے مطابق، نوے کی دہائی میں ہوئی قاراباغ کی پہلی جنگ ک دوران آذربائیجان کے 3890 فوجی اور شہری لا پتہ ہو گئے تھَے۔

 آذربائیجان  آرمینیا سے کیے مذارکرات میں  ان لا پتہ افراد کی بابت معلومات اور ان کی عاقبت جاننے کا مطالبہ کرتا رہتا ہے۔

 اس سے پیشتر بھی علاقے میں سات اجتماعی قبریں دریافت کی گئی تھیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں