ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جھلسا دینے والی ہواکاجان لیوا ثابت ہونے کا امکان، این ڈی ایم اے کاالرٹ جاری

کراچی: این ڈی ایم اے نے احتیاط نہ کرنے پر موسم گرما کی جھلسا دینے والی ہوا کو جان لیوا ثابت ہونے کا الرٹ جاری کردیا۔

جاری کردہ الرٹ جس میں عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کیلئےسادہ پانی کا استعمال زیادہ کریں، گرمی کی لہر کے دوران کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں، دن کےگرم ترین اوقات میں باہرنکلنے سے گریز اورتیزدھوپ میں سرڈھانپ کرباہرنکلیں۔

الرٹ کے مطابق بیمار، بزرگ، بچوں اور پالتو جانوروں کا خاص خیال رکھیں، نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کیلئے لیموں پانی اوراو آر ایس پئیں، ہلکے اورنرم کپٹرے پہنیں اگرکوئی بے ہوش ہوجائے توسرپرٹھنڈاپانی ڈالیں، شدید گرمی کی لہر برفانی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے کا باعث بن سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق متعلقہ ادارے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں، گلوف کے خدشے سے دوچار علاقے کے مکین باخبر و محتاط رہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں