ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہونڈوراس کی جیل میں ہنگامہ آرائی،41 خواتین قیدی ہلاک

وسطی امریکی ملک ہونڈوراس میں خواتین کی جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 41 قیدی ہلاک ہو گئیں۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت تیگوسیگلپا سے 12 میل کے فاصلے پر موجود خواتین کے جیل میں ہوئی ہنگامہ آرائی میں جل کر ہلاک ہونے والی قیدیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جیل میں 900 خواتین قید تھیں۔

حکام کے مطابق، جیل میں قید باریو گینگ اور مارا سالواتروچا کی کارندوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی شروع ہوئی،  جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد سات زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہونڈوراس کی جیلوں میں ہنگامہ آرائی کے واقعات اس سے قبل بھی ہو تے رہے ہیں، سال 2019 میں  گروہوں کے تصادم میں 18 قیدی ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2012  میں  بھی  جتھوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہونے والے ہنگامے کے بعد آتشزدگی کے باعث 350 قیدی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں