ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الجزائر کے سابق وزیر اعظم اور وزیر صحت کو 5 سال قید کی سزاسنادی گئی

الجرائر: شمالی افریقہ کے ملک الجزائر کے سابق وزیر اعظم نورالدین بیدوئی اور سابق وزیر صحت عبدالملک بودیاف کو 5 سال قید اور 10 لاکھ الجزائر دینار (7,383 ڈالر) جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق ان دونوں کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں سیدی محمد میونسپلٹی میں اقتصادی اور مالیاتی تعزیرات کی عدالت نے سزا سنائی۔ یہ دونوں ریاست قسطنطین میں ایک نئے عالمی ہوائی اڈے کی تعمیر میں پائی جانے والی متعدد بے ضابطگیوں میں ملوث تھے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق منصوبے کی لاگت اصل تخمینہ سے تقریباً 7 گنا تک بڑھ گئی اور اس کی تعمیر میں بھی متوقع چار کے مقابلے میں 10 سال زیادہ لگے جس سے عوامی خزانے کو بھاری رقم خرچ ہوئی۔

اسی کیس میں عدالت نے ریاست قسطنطین کے سابق گورنر طاہر ساکران اور ریاست کے سابق سیکرٹری جنرل بن یوسف عزیز کو ان کے خلاف تمام الزامات سے بری کر دیا۔

بیدوئی نے 2019ء کے مارچ سے دسمبر تک الجزائر کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، انہیں نگراں حکومت کے حصے کے طور پر مقرر کیا گیا جب الجزائر کے لوگوں نے مرحوم سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی برطرفی کے لیے احتجاج کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں