دنیا بھر میں ترکی زبان اور ترک ثقافت کی مانگ میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔
برونائی کی مقبول زبانوں میں بھی ترکی زبان کی حیثیت ہر گزرتے دن کے ساتھ مستحکم ہو رہی ہے۔
دارالحکومت بندر سری بگاوان میں واقع سلطان شریف علی اسلام یونیورسٹی UNISSA کی لازمی زبانوں کی فہرست میں ترکی زبان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
مذکورہ یونیورسٹی کے تعلیمی سال 2023۔2024 میں ترکی زبان کو بحیثیت لازمی مضمون پڑھایا جائے گا۔
یونیورسٹی کے ماہِ اگست سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال میں برونائی کے 100طالبعلم ترکی زبان سیکھیں گے۔