ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکارہ دیپیکا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

ممبئی: بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ دیپیکا ککڑ کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہیم نے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ آج صبح ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

شعیب نے مداحوں کو بتایا کہ ان کا بیٹا قبل از وقت پیدا ہوا ہے تاہم پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

سسرال ثمر کا کے مشہور اداکار شعیب ابراہیم نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں اور ان کے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نےاسلام قبول کرنے کی وجہ بتادی

واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا ککڑ نے 2018 میں ساتھی اداکار شعیب ابراہیم کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام بھی تبدیل کرکے فائزہ رکھ لیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں