ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ سلیکشن میں  اندھاپیسہ چلتا ہے،  راشد لطیف نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد:قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کرکٹ میں سیاسی عمل دخل پر غصہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے جنرل الیکشن میں کچھ نہیں ہوتا جو کرکٹ الیکشن میں ہوتا ہے ،کرکٹ کے الیکشن میں اندھا پیسا چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں نچلی سطح پر الیکشن ہوتے ہیں جب کہ اوپر سلیکشن ہوتی ہے، چیئرمین پی سی بی کیلئے جو 2نام دیے ان کی سلیکشن ہوئی ہے ،پاکستان میں کرکٹ کے سسٹم کو درست کرناپڑے گا۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ نچلی سطح پر بھی ڈمی الیکشن ہوتے ہیں، ان الیکشن میں کبھی کوئی کرکٹر منتخب نہیں ہوتا، پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں  بھی کرکٹر نہیں ہوتے، بورڈ میں کرکٹ کے فیصلے وہ کرتے ہیں جن کا کرکٹ سے تعلق نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بی او جی میں ادارے کا نمائندہ ہو ں لیکن وہ اس ادارے کا کرکٹر ہونا چاہیے، بھارت میں گنگولی بنگال کا اور انیل کمبلے کرناٹک کا ذمہ دار بنتا ہے، پاکستان میں کرکٹرز کو آگے نہیں  لایا جاتا، سب کو چیئرمین  پی سی بی کی کرسی چاہیے، دیگر کھیلوں کی طرف کیوں نہیں جاتے۔

سابق کرکٹر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عمل دخل صرف کرکٹ میں ہی کیوں ہاکی فٹبال بیڈمنٹن جیسے کھیل میں کیوں نہیں ، سب کو کرکٹ ہی میں کیوں آنا ہے یہ سوچنے والی بات ہے، کراچی لاہور یہ کسی بھی شہر کا صدر ٹیسٹ کرکٹر کیوں نہیں ہوتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں