ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہندوستان سے تیل لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں، مصدق ملک

اسلام آباد:وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہندوستان سے تیل لینے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ہندوستان کروڈ آئل پیدا ہی نہیں کرتا، ہم نے روس سے ریفائن نہیں کروڈ تیل لیا ہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ وسط ایشیا دنیا کا انرجی کیپٹل ہے ترکمانستان کی گیس اس وقت قید ہے، ترکمانستان کی گیس، پائپ لائن کے ذریعے پاکستان آ سکتی ہے۔ جس جس کو ایل این جی چاہیے یہاں کارخانے لگائے۔

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان انرجی کی ایک راہداری بن سکتا، یہ تجاویز میں نے باکو کانفرنس میں دی ہیں ، ایک طرف ایل این جی اوردوسری طرف گیس دنیا کو فراہم ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ معاشی غیر یقینی صورتحال کے سبب ایل این جی کی بولی نہ مل سکی، ملک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کی کمی ہے، جب بھی بڈنگ ہو ایسے مسائل پیش آتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں