ترکیہ نے 2023 کے پہلے 5 مہینوں میں 15 ملین 593 ہزار 489 سیاحوں کی میزبانی کی ہے۔
وزارت ثقافت و سیاحت کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ آنے والوں میں سے 14 ملین 34 ہزار 175 غیر ملکی اور 1 ملین 559 ہزار 314 بیرون ملک مقیم ترک شہری ہیں ۔
جنوری تا مئی 2023 کے عرصے میں ترکیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 23.65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سال کے پہلے 5 مہینوں میں سب سے زیادہ سیاح ترکیہ بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں روس 110.12 فیصد اضافے کے ساتھ پہلے، جرمنی 20.75 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے اور بلغاریہ 11٫64 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ان ممالک کے بعدبرطانیہ اور ایران کا نمبر آتا ہے۔
مئی میں ترکیہ آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 16.19 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 4 ملین 500 ہزار 242 ہو گئی۔
مئی میں سب سے زیادہ سیاح بھیجنے والے ممالک کی درجہ بندی میں، روس پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے 76.55 فیصد اضافے کے ساتھ پہلے، جرمنی 24.04 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر، اور برطانیہ 12.07 فیصد اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس کے بعد بلغاریہ اور ایران کا نمبر آتا ہے۔