ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف نے میئر کراچی الیکشن میں غیر حاضر 11بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا

کراچی:پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نمائندوں کے جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر 11 پی ٹی آئی بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جوابات اطمینان بخش نہیں، ایک جیسے اسٹینو ٹائپسٹ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مومن آباد ٹائون کے وائس چیئرمین محمد اکبر پر پارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام ہے، نکالے گئے نمائندوں میں مومن آباد کے اسد اللہ، صلاح الدین، امجد علی، ملیر کے عاصم حیدر، صدر ٹائون کے اسلم خان نیازی اور موریو میر بحر کے زبیر موسیٰ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب صنوبر فرحان کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ۔شاہ فیصل کالونی کے سلیمان خان، منگھوپیر کے عزیز اللہ اور لیاری کے عبدالغنی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں