ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نادر علی نے سنیتا مارشل سے مذہب کی تبدیلی کے سوال پر معافی مانگ لی

کراچی: یوٹیوبر نادر علی نے اداکارہ سنیتا مارشل سے کئے اسلام قبول کرنے سے متعلق سوال پر معافی مانگ لی۔

نادر علی نے سوشل میڈیا پر سنیتا مارشل کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا پوڈکاسٹ کے دوران کسی کا دل دکھانے یا تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔

نادر علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہیں صرف اداکارہ کے اسلام قبول کرنے کے ارادے کے حوالے سے جاننے کا تجسس تھا۔ اگر ان کے لفظوں سے کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو وہ مانگتے ہیں۔

نادر کا مزید کہنا تھا کہ مذہب کا انتخاب ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے تاہم 1 ارب 90 کروڑ مسلمانوں کی خواہش ہے کہ لوگ یقینی طور پر اپنی مرضی سے اسلام قبول کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سنیتا مارشل کی مداحوں سے یوٹیوبر نادر علی کو ہراساں نہ کرنے کی درخواست

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ سنیتا مارشل نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئی تھیں جہاں میزبان نے ان سے مذہب سے متعلق انتہائی ذاتی سوالات کئے تھے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں