ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں ڈرگ سیفٹی کی ملک گیر مہم شروع

بیجنگ :چین کے طبی مصنوعات  کے قومی ادارے نے ڈرگ سیفٹی کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم کرنے کے لیے ڈرگ سیفٹی کے استحکام اور فروغ کی ملک گیر مہم کا آغاز کیا ہے۔

ادارے کے مطابق 2022 میں، ملک بھر میں ڈرگ ریگولیٹرز نے ادویات، کاسمیٹکس اور طبی آلات سے متعلقہ غیر قانونی اور مجرمانہ کارروائیوں کے1لاکھ 53ہزار600 کیسز کی چھان بین کی جو اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں17.65 فیصد زیادہ ہے۔

نمٹائے گئے کیسز کی تعداد اور معیار میں اضافہ ہوا اور قانون شکنی کرنے والوں کو موثر طریقے سے روکتے ہوئے اور ادویات مارکیٹ میں صحت مند ماحول کو فروغ دیتے ہوئے کئی ایک اہم اور بڑے کیسزکو حل کیاگیا۔

ڈرگ سیفٹی مہم ڈیڑھ سال تک جاری رہے گی جس میں مخصوص ترجیحی ٹاسک شامل ہیں۔ ریگولیٹرز آن لائن خوردہ فروشوں، سابقہ مسائل والے کاروبار، دیہی اور پسماندہ شہری علاقوں، زیادہ خطرے والی مصنوعات اور مصنوعات خریدنے والے گروپوں پر توجہ مرکوز کرکے خطرات اور چھپے ہوئے خطرات کو ختم کرنے کے لیے جامع چیکنگ کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں