ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

احسن اقبال کی الیکشن سے متعلق پیش گوئی

شکرگڑھ : وفاقی وزیر احسن اقبال نے نئے انتخابات سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر یا نومبر میں نئے انتخابات ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نون لیگ کو دو تہائی اکثریت ملی تو بھی اتحادی حکومت بنائیں گے، سازشی کردار بھی ایک ایک کر کے سامنے آ رہے ہیں، عمران حکومت کے 4 برس کی سزا عوام کئی سال تک بھگتیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل کسی ایک سیاسی جماعت کے پاس نہیں، اگلے 5 سے دس سال وسیع البنیاد مفاہمتی سیاست کرنا ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں