ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ہائیکورٹ:چیئرمین پی سی بی کا انتخاب رکوانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور:لاہورہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انتخاب رکوانے کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ 

لاہور ہائی کورٹ میں شہری شیخ اقبال کی جانب سیدائر درخواست میں پی سی بی اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہیکہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے الیکشن 27 جون کو ہونا ہے، الیکشن کرانے کے لیے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل پی سی بی آئین کے خلاف ہے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پی سی بی چیئرمین کا الیکشن  روکنے کا حکم دے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی(آج) 26 جون کو درخواست پر سماعت کریں گے۔ 

پی سی بی ترجمان کے مطابق بورڈ آف گورنرز( بی او جی )کا خصوصی اجلاس منگل کو دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں اراکین بی او جیز میں سے چیئرمین کا انتخاب کریں گے۔ 

واضح رہے کہ پیٹرن ان چیف پی سی بی وزیراعظم شہباز شریف کے نامزد کردہ ذکا اشرف چیئرمین شپ کے عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جب کہ نجم سیٹھی نے خود کو چیئرمین کے عہدے سے دستبردار کرلیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں