ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرکٹ شائقین حسن علی کی ٹوئٹ پر بپھر گئے، خاتون صارف کو کھری کھری سنادیں

لندن:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے 2021  کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا  کے خلاف میتھیو ویڈ کا اہم کیچ گرانیکا یاد کرانے والی سوشل میڈیا صارف کو  جواب دیا ہے۔ 

ان دنوں حسن علی انگلش کاونٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے ایک ٹوئٹ کی جس میں کرکٹر نے مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیڈیم کے ماحول کی بھی تعریف کی۔ 

https://twitter.com/RealHa55an/status/1672360747576221701?s=20

حسن کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ‘لیکن ہم اب تک آسٹریلیا کے خلاف اس چھوٹے گئے کیچ کو نہیں بھولے ہیں۔فاسٹ بولر نے صارف کی اس ٹوئٹ کا جواب دینا ضروری سمجھا،انہوں نے کہا ‘مجھے بھی وہ ڈراپ کیا گیا کیچ اب تک یاد ہے اور میں اپنی آخری سانس اور اس کے بعد بھی اس کیچ کو فراموش نہیں کرسکوں گا۔ 

https://twitter.com/RealHa55an/status/1669990529940037632?s=20

حسن علی نے اپنی ٹوئٹ میں ڈھیروں ‘رونے’ والے ایموجیز بھی بنائے۔ تاہم کرکٹ شائقین صارف کی اس ٹوئٹ پر بپھر گئے اور خاتون صارف کو کھری کھری سنادیں۔ مداحوں نے حسن علی کی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی پرفارمنس کی یاد دلائی اور ساتھ ہی ان کی دیگر شاندار  پرفارمنسز کا تذکرہ کیا اور تنقید کرنے والی سوشل میڈیا صارف کو آڑے ہاتھوں لیا۔

https://twitter.com/RealHa55an/status/1459556058544934921?s=20

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں