ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پربھارتی ناظم الاموردفترخارجہ طلب، پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نےلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامو کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامورکو دفترخارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پرشدیداحتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے ستوال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں2 معصوم شہری شہید اور ایک زخمی ہوا،بھارتی اقدام 2003ء جنگ بندی معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھی: بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ سے2 شہری شہید

ترجمان کے مطابق پاکستان بھارتی فورسز کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے،شہریوں کونشانہ بنانا انسانی اقدار،عالمی انسانی حقوق و قوانین کے منافی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور پرجنگ بندی معاہدے کےاحترام کیلئےزوردیا گیا اور کہا گیا کہ بھارت واقعے کی تحقیقات، کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں