ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گذشتہ حکومت بتائی کے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا کیوں تھا؟ وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا ہے کہ اپنے ہی کئے آئی ایم ایف معاہدے کو بحال ہوتے دیکھ کر رو کیوں رہے ہیں؟ ‘9 مئی کو ملک جلایا، فوجی و نجی املاک پر حملے کئے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔ اب معاشی مفادات پر حملے کی پھر تیاری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعت نے کہاکہ   آئی ایم ایف سے سمجھوتا قریب ہونے کی خبر سنتے ہی ملک دشمنوں کا رونا شروع ہو گیا، سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، خود خلاف ورزی کی۔ اپنا کیا ہوا معاہدہ توڑا ، پھر ملک و معاہدے کے خلاف سازشیں بھی کیں۔ معاہدہ ہونے پر چیخنے والوں سے پوچھنا چاہئے کہ آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا کیوں تھا؟

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ملک جلایا، فوجی و نجی املاک پر حملے کئے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی، اب معاشی مفادات پر حملے کی پھر تیاری ہے۔ آئی ایم ایف سے سمجھوتا قریب ہونے کی خبر سنتے ہی ملک دشمنوں کا رونا شروع ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، خود خلاف ورزی کی۔ اپنا کیا ہوا معاہدہ توڑا ، پھر ملک و معاہدے کے خلاف سازشیں بھی کیں۔ معاہدہ ہونے پر چیخنے والوں سے پوچھنا چاہئے کہ آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا کیوں تھا۔ جو معاہدہ ہونے پر چیخ رہے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ انہوں نے ہی تو کیا تھا۔ اس معاہدے کو نہ صرف توڑا بلکہ ڈیفالٹ کرانے کی سازش بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر خزانہ نے مہنگائی کی ماری عوام پر215 ارب کے نئے ٹیکس لگا دیئے گئے، ملکی معیشت سکڑ رہی ہے، اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی ذمے داری کسی اور کو دے دیں اور خود مستعفی ہو جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں