ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسانی  اسمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈائون جاری،    مزید 6ملزمان گرفتار

 اسلام آباد:فیڈرل انویسٹیگیشن   اتھارٹی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مزید 6ملزمان کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے، جب کہ ایف آئی اے سرکل راولپنڈی نے یونان کشتی حادثے میں 5مقدمات درج کر لئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کلرسیداں، جھنگ اور پشاورسے گرفتار کیا گیا ہے، ان اسمگلرز نے سادہ لوح شہریوں کو یورپ کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورے تھے،ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں تنویر، یوسف، جنید، اسلام، حیدر علی اور دران خان شامل ہیں،ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلر شہریوں کو پاکستان سے لیبیا اور لیبیا سے یونان بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث ہیں۔

 ملزمان کی جانب سے بھجوائے گئے بیشتر متاثرین کشتی حادثے میں جاں بحق ہوئے،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی متاثرین کے لواحقین کی نشاندہی پر کی گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل کوبروئے کارلائے جائیں گے، اور گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں