ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ، قریبی آبادی کو خطرات لاحق

سوات:دریائے سوات کے بہائو میں بے تحاشا اضافہ، قریبی آبادی کو شدید خطرات لاحق، مختلف مقامات پر رابطہ پل بھی خطرے میں آگئے ، سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ پہاڑوں پر موجود برف پگھلنے سے دریائے سوات کے بہائو میں اضافہ ہوگیا ہے۔

 جس کی وجہ سے کالام سے لے کر لنڈاکی تا باالخصوص تحصیل کبل کے مختلف مقامات پر دریا کے قریبی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں ، گزشتہ کئی دنوں سے دریا کے پانی میں اضافے کی وجہ سے بعض مقامات پر لوگ رات کے وقت نیند کی بجائے گھروں کی چوکیداری پر مجبورہوگئے ہیں۔

 مٹلتان کے مقام پر علاقے کی لوگوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا گیا رابطہ پل دونوں جانب سے پانی کے بہاؤ کے باعث تباہ ہونے کی خدشات پیدا ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے علاقے کی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر اس رابطہ پل کو بچانیکی کوشش کی جائے کیونکہ پل دریا برد ہونے سے دونوں جانب کی لوگوںکو دریا کے آر پار جانے کا سلسلہ ختم ہونے سے کئی طرح کی مشکلات پید اہوں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں