ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چلی میں شدید بارشوں اور سیلاب کی آفت میں 2 افراد لقمہ اجل

جنوبی امریکی ملک چلی میں 22 جون سے جاری شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 2 افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے۔

ملک کے وسطی علاقوں میں موثر ہونے والی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، سڑکوں کو نقصان پہنچا اور سینکڑوں افراد متاثر ہوئے۔

مقامی حکام کے  ہمراہ علاقے کا دورہ  کرنے والے صدر گیبریل بورچ نے کہا کہ” بدقسمتی سے درختوں تلے آنے والے  ہمارے دو شہری جان کی بازی ہار گئے، اور 3 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ آفت میں 419 افراد بے گھر ہوئے جبکہ  1002 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ والپاریسو کے مختلف علاقوں میں پانی کی  ترسیل بند ہے۔”

بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں بلاتعطل جاری ہیں۔

وزیر داخلہ کیرولینا توہا نے کہا کہ ویلپاریئسو اور بایوبیو علاقوں میں حالات انتہائی  نازک ہیں اور ان دونوں علاقوں کو "آفت زدہ ”  قرار دے دیا  گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  موسلادھار بارشیں  مزید کچھ عرصے  تک جاری رہیں گی اور سیلاب اور طغیانی کا خطرہ زیادہ ہے، لہذا  شہریوں  کو  محتاط رہنا ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں