ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوٹ لکھپت کے نجی کلینک سے اغوا کی جانیوالی نومولود بچی بازیاب

 لاہور: کوٹ لکھپت کے نجی کلینک سے اغوا کی جانے والی نومولود بچی بازیاب کرالی گئی۔ 

اے ایس پی کاہنہ ڈاکٹر سعد آفریدی کی سربراہی میں کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس نے نومولود بازیاب کروا لیا اور اغوا میں ملوث ملزمہ آسیہ بی بی  کو  بھتیجے ذیشان سمیت گرفتار کرلیا۔

انچارج انویسٹی گیشن کوٹ لکھپت رانا نعیم نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش ممکن ہوئی جبکہ اغوا کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج ہوا تھا۔

ادھر ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ بے اولاد تھی اس لیے بچی اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں