ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی مسلمانوں کے حقوق سے متعلق اوباما کے بیان پر بی جے پی رہنما غصہ

نئی دہلی: بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں اقلیتی مسلمانوں پر مظالم اور ان کے حقوق کو سلف کرنے سے متعلق سابق امریکی صدر باراک اوباما کے بیان پر بھارتی وزیر خزانہ سیخ پا ہوگئیں۔

 غیرملکی میڈیا رپورٹس   کے مطابق بھارت کی وزیر خزانہ نے سابق امریکی صدر براک اوباما کے اس تبصرے کا مذاق اڑایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو اقلیتی مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔

گزشتہ ہفتے نریندر مودی امریکا کے دورے پر تھے، اوباما نے سی این این کو بتایا کہ اکثریت والے ہندو بھارت میں مسلم اقلیت کے تحفظ کا معاملہ صدر جوبائیڈن کو مودی سے ملاقات کے دوران ضرور اٹھانا چاہیے۔

اوباما نے کہا تھا کہ اس طرح کے تحفظ کے بغیر اس بات کا قوی امکان ہے کہ بھارت تقسیم ہونا شروع ہوجائے گا۔اس پر بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ اوباما نے ایسے تبصرے کیے جب مودی امریکہ کا دورہ کر رہے تھے جس کا مقصد تعلقات کو گہرا کرنا ہے۔انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ بھارتی مسلمانوں پر تبصرہ کر رہے تھے کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں شام سے لے کریمن تک مسلم اکثریتی ممالک پر بمباری کی۔

بھارتی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایسے لوگوں کے الزامات کو کوئی کیوں سنے گا؟خیال رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے مودی کی ہندو قوم پرست پارٹی کے تحت بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ دیگر مذہبی اقلیتوں کے ساتھ سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں