ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان ہمارا اگلا ٹارگٹ ہے، ہم اسے قتل کریں گے، گینگسٹر گولڈی برار

 ممبئی: کینیڈا میں فرار گینگسٹر گولڈی برار نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان ان کا اگلا ٹارگٹ ہیں اور وہ اسے ضرور قتل کریں۔ 

بھارتی میڈیا سے ایک خصوصی گفتگو میں گینگسٹر کا کہنا تھا کہ اگر سلمان خان معافی مانگ لیں تو لارنس بشنوئی ان پر رحم کرسکتے ہیں۔

گولڈی برار نے بتایا کہ وہ جب تک زندہ ہیں اپنے دشمنوں کو ختم کریں گے اور اداکار کو قتل کرنے کیلئے کوشش کرتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق جیل میں موجود گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دس افراد کو قتل کرنے کا پلان بنایا ہے جس میں سرفہرست سلمان خان ہیں۔

1998 میں دبنگ اداکار نے ایک کالے ہرن کو مارا تھا جسے بشنوئی کمیونٹی ایک مقدس جانور سمجھتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں